Published: 01-11-2022
کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ دو،تین میچز میں کارکردگی نہ دکھانے پر کوئی کھلاڑی برا نہیں بن جاتا۔ بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی اور مسلسل اچھی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے۔ بابر اعظم جلد ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔ مداح بابراعظم کو سپورٹ کریں۔