ورلڈکپ جیتنے کا خواب لیکر آئے تھے لیکن ہر خواب پورا نہیں ہوتا، نسیم شاہ

Published: 03-11-2022

Cinque Terre

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔سڈنی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ ابتدائی دو میچز میں شکستوں کا سب کو دکھ ہوا، بہرحال اب آگے کی طرف دیکھنا ہوگا، جو نصیب میں ہوا مل جائے گا۔ ورلڈکپ میں سب ٹیمیں ہی جیت کا خواب لے کر آتی ہیں، گرین شرٹس نے بھی سوچا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے مگر سارے خواب پورے نہیں ہوتے۔انھوں نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال بہت نیچے چلے جانے کا تاثر درست نہیں، ہر کھلاڑی نے پوری کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ہماری پوری توجہ اب جنوبی افریقہ کے خلاف میچ پر ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم سپر 12 مرحلے کے اپنے چوتھے میچ میں کل جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔قبل ازیں قومی ٹیم کی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، جنوبی افریقہ نے اپنے گزشتہ میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔