Published: 04-11-2022
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت کردی۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان پر کیے جانے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ عمران خان کو محفوظ رکھے اور پاکستان کی حفاظت فرمائے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کی صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے لکھا کہ وہ عمران خان صاحب اور اُن کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اللہ تعالٰی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔واضح رہے وزیر آباد میں اولڈ کچہری چوک پر لانگ مارچ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔