Published: 06-11-2022
کراچی: آل راؤنڈر شاداب خان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے۔گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے 98 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ شاداب خان 81 میچز میں 95 وکٹیں لیکر ان سے محض 3 وکٹ دور ہیں۔شاداب خان نے جنوبی افریقہ کیخلاف 22 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اپنا آخری میچ کل بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا۔