Published: 06-11-2022
بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث کی جارحانہ بیٹنگ پر حیران رہ گئے۔سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا کہ محمد حارث نے جس طرح جنوبی افریقہ کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلی ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ کہیں ایک دن بابر اور رضوان کو نیچے نہ کھیلنا پڑ جائے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی بالرز کے خلاف آسٹریلیا کی وکٹ پر 11 گیندوں پر جس طرح 28 رنز بنائیں وہ حیران کن تھے، انکی اننگز 60 رنز سے کم نہیں تھی، انہوں نے پاکستانی بیٹرز کو مومنٹم فراہم کیا۔سہواگ نے کہا کہ ’’اگر محمد حارث ایسے ہی کھیلتے رہے تو یہ کہیں اپنی کارکردگی سے بابر اور رضوان کو نیچے آنے پر مجبور نہ کردیں‘‘۔ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف نوجوان بیٹر محمد حارث نے 11 بالز پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ نوجوان بیٹر کو اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔