Published: 07-11-2022
ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا آؤٹ متنازع بن گیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان شکیب الحسن کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تو امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔اس موقع پر شکیب الحسن نے ری ویو لیا تاہم تھرڈ امپائر نے بھی انہیں آؤٹ قرار دیا جبکہ سماجی رابطے کی سائٹ پر شائقین کا کہنا ہے کہ امپائرز نے غیر جانبدارانہ فیصلہ دیا۔قبل ازیں بھارت کے خلاف میچ میں بھی کپتان شکیب الحسن بارش سے متاثرہ میچ میں امپائرز کے فیصلے پر شدید تنقید کی تھی۔دوسری جانب دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ جاری ہے، فتح سمیٹنے والی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی جبکہ شکست ایونٹ سے باہر کردے گی۔