امریکا؛ سابق کھلاڑی نے فائرنگ کرکے 3 ساتھی رگبی فٹبالرز کو قتل کردیا

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

ورجینیا:  امریکی ریاست ورجینیا کی ایک یونیورسٹی کیمپس میں مسلح نوجوان نے طلبا کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی شارلٹس وِل یونیورسٹی کے کیمپس میں ورجینیا کیولیئرز رگبی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی طالب علم نے اپنی ہی ٹیم کے ساتھیوں پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ لوگ ٹرپ سے واپس ایک بس پر کیمپس پہنچے تھے۔مسلح نوجوان نے بس سے اترنے والے اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین رگبی کھلاڑی جونیئر ریسیور لاول ڈیوس ، جونیئر ریسیور ڈیون چنڈلر، اور جونیئر دفاعی اینڈ/لائن بیکر ڈی سیئن پیری ہلاک ہوگئے۔فائرنگ میں دو کھلاڑی طالب علم زخمی بھی ہوئے جن میں سے مائیک ہولنز کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ دوسری کھلاڑی نوجوان لڑکی ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم کرسٹوفر ڈارنل جونز فرار ہوگیا تاہم پولیس ٹیم نے گاڑی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے تعاقب کرکے 22 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔تاحال قتل کے محرک کا تعین نہیں ہوسکا، تفتیشی عمل جاری ہے۔