Published: 17-11-2022
پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان جلد راہیں جدا ہونے کا امکان زور پکڑ گیا۔اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے میرے ساتھ دھوکا کیا، کلب اور فٹبالر کے درمیان جولائی 2023 تک معاہدہ طے ہے۔رونالڈو نے کہا کہ کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جبکہ کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ کلب کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ کی میری نظر میں کوئی عزت نہیں۔دوسری جانب رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب پر الزامات کے بعد کوچ نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا کہ رونالڈو کو اب ہم مانچسٹر یونائیٹڈ میں نہیں دیکھنا چاہتے۔قبل ازیں اسٹار فٹبالر نے مہنگے ترین کھلاڑی کی حیثیت سے ریئیل میڈرڈ میں شامل ہونے کے لیے یونائیٹڈ کو چھوڑ دیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں رونالڈو وضاحت کی کہ وہ جولائی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے پری سیزن کے آسٹریلیا کے دورے پر کیوں نہیں گئے، اس پر انہوں نے بتایا کہ اہلیہ جارجینا روڈریگ اور بیٹی بیلا ایسمیرالڈا اسپتال میں داخل تھے لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ کو ان پر مکمل طور پر اعتماد نہیں تھا۔