Published: 20-11-2022
لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ٹکٹس بک کروالیے تاہم ٹکٹس محدود تعداد میں اب بھی دستیاب ہیں۔ ملتان اور کراچی ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔ سب سے مہنگا ٹکٹ 500روپے اورکم سے کم ٹکٹ 250 روپے کا رکھا گیا ہے۔ کرکٹ شائقین ویب سائٹ pcb.bookme.pk کا وزٹ کرکے ہر دن کے الگ الگ یا پورے میچ کے ٹکٹس ایک ساتھ خرید سکتے ہیں۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 27 نومبر کو راولپنڈی پہنچ رہی ہے۔ پاکستانی کھلاڑی اس اہم سیریز کی تیاری کے لیے 24 نومبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔ملتان اسٹیڈیم 9 دسمبر سے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ شہر قائد میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹییمیں 17 دسمبر سے ایکشن میں ہوں گی۔