Published: 22-11-2022
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں نیدرلینڈز نے سینیگال کےخلاف میچ جیت کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔نیدرلینڈ کی جانب سے کوڈی گیکپو نے 84 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو سینیگال کے خلاف برتری دلائی اور ڈیوی کلاسن نے اضافی وقت میں دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے فتح کو حتمی کردیا۔