Published: 24-11-2022
دوحہ: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر مداح کے ہاتھ سے اس کا موبائل فون نیچے پھینکنے پر 2 ڈومیسٹک میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں جاری عالمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میلہ سجا ہوا ہے جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کیا جب کہ دوسرا اپ سیٹ رونالڈو پر دو میچز کھیلنے کی پابندی عائد ہونا ہے۔رواں سال اپریل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب ایورٹن کے ہاتھوں شکست کے بعد میدان سے ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے تماشائیوں میں موجود ویڈیو بنانے والے ایک مداح کے فون پر غصے سے ہاتھ مار کر موبائل نیچے پھینک دیا تھا-مداح کا موبائل گرانے پر کارروائی کرتے ہوئے فیفا حکام نے کریسٹانو رونالڈو پر پابندی عائد کی ہے۔