فیفا ورلڈ کپ؛ پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال نے گھانا کے خلاف میچ جیت کر ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 15 ویں میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔پرتگال کی جانب سے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 65 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ جس کو 73 ویں منٹ میں گھانا کے آندرے آئیو نے برابر کر دیا۔ژاؤ فیلکس نے 78 ویں منٹ میں دوسرا اور رافیئل لیاؤ نے 80 منٹ میں تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے پرتگال کی پوزیشن کو مستحکم کردیا۔گھانا کی جانب سے عثمان بخاری نے 89 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے پرتگال کی برتری کو کم کیا۔تاہم، گھانا کی ٹیم آخری لمحات میں گول کرنے کا موقع ضائع کرتے ہوئے مقابلے کو برابر کرنے میں ناکام رہی۔