Published: 25-11-2022
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جنوبی کوریا اور یوروگوائے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 14 ویں اور گروپ ایچ کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا اور یوروگوائے کی ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔اب تک کے ہونے والے 14 میچز میں یہ چوتھا میچ ہے جو بغیر کسی گول کے ختم ہوا ہے۔میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔