فیفا ورلڈکپ؛ سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 گول سے شکست دیدی

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

دوحا: فیفا ورلڈکپ گروپ جی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 گول سے شکست دیدی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں البتہ دوسرے ہاف میں سوئس ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 ویں میچ میں گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔سوئٹزرلینڈ کی جانب سے میچ کا واحد گول برل ایمبولو نے گول اسکور کیا جبکہ کیمرون کی ٹیم کئی یقینی مواقعوں کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے آخری میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 جبکہ جاپان نے چار پر کی عالمی چیمپیئن جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دیکر اَپ سیٹ کیا تھا۔