Published: 27-11-2022
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔پولینڈ کی جانب سے پیوتر زیلِنسکی نے 39 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو روبرٹ لیوینڈوسکی نے 82 ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر پولینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سعودی عرب 3 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر ہے۔