پاک انگلینڈ سیریز کیلیے انگلش ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

اسلام آباد: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2021 تا 2023 کے لیے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم آج رات دبئی سے اسلام آباد پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم دبئی سے ای کے 614 کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر کو نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہوگا۔