پاک انگلینڈ ٹیسٹ ایک روز تاخیر کا شکار، سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ہوگا

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

 راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں وائرل انفیکشن کے باعث پاک انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کے لیے مؤخر کردیا گیا جس کے بعد سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ہوگا۔پی سی بی اور ای سی بی کے بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں وائرل انفیکشن کے پھیلنے پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کے روز سے شروع ہو گا، فیصلہ انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے کھلاڑیوں کے طبی معائنہ کی بنیاد پر کیا گیا، انگلینڈ کے کھلاڑی جمعرات کی صبح میدان میں اترنے کے لیے صحت یاب نہیں ہیں۔پی سی بی کے مطابق ملتان میں دوسرے اور کراچی میں تیسرے ٹیسٹ کا شیڈول کے مطابق ہو گا، بالترتیب 9-13 اور 17-21 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے مزید معلومات جمعرات کی صبح شیئر کی جائیں گی۔