Published: 01-12-2022
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں تیونس نے فرانس کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے فرانس کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے اپ سیٹ شکست دی۔تیونس کے وہبی خضری نے 58 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔آخری لمحات میں فرانس نے گول اسکور کیا جس کو وی اے آر کے تحت آف سائیڈ قرار دیا گیا۔گروپ ڈی میں پوائنٹس ٹیبل پر 6 گول کے ساتھ سرِ فہرست فرانس نے بھی راؤنڈ آف 16 مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔