امریکی طیارہ بردار بحری جہازپرآگ بھڑک اٹھی،9 زخمی

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

  واشنگٹن: امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز پر اچانک آگ لگنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر پیش آیا۔ جہاز کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ڈھائی سال قبل بھی امریکی بحریہ کے ایک جہاز میں آگ لگی تھی جس میں 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔ آگ لگانے کے الزام میں ایک نیوی اہلکار کو گرفتار کیا گیا تھا جسے عدالت نے بعد میں رہا کردیا۔