عمر اکمل کے 7 لاکھ سے زائد مالیت کے دو موبائل فون چوری

Published: 03-12-2022

Cinque Terre

 لاہور: قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر اکمل کے دو مہنگے اور قیمتی موبائل چوری ہوگئے جس پر انہوں نے مقدمہ درج کرادیا۔ معروف قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون چور لے اڑا، چوری شدہ موبائل فون 7 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے تھے۔قومی کرکٹ کے کزن عباس علی کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں موبائل فون چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کی ایف آئی آر کے مطابق میں لکھا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ میں پریکٹس کے دوران موبائل فون بیگ میں رکھے تھے، کرکٹ پریکٹس سے فارغ ہوئے تو دیکھا بیگ غائب تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ چوری کی وردات جمعرات کے روز ماڈل ٹاؤن سی بلاک کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئی۔قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ تھانے میں مقدمہ کے اندراج کیلئے آیا تھا،  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، چوری شدہ موبائل فون کی تلاش کی جا رہی ہے،  تھانے کے عملے نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا، جس پر اُن کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔