بھارت میں ڈرائیور دل کے دورے سے ہلاک؛ بس نے کئی افراد کو کچل دیا

Published: 04-12-2022

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مسافر بس کا ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسٹیرنگ پر ہی گر کر مرگیا اور بس رکشے اور مسافروں پر چڑھ دوری جس میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں مسافر بس نے آگے جانے والے رکشے کو ٹکر ماری اور فٹ پاتھ پر کھڑے مسافروں کو روندتے ہوئے دیوار سے ٹکرا کر رک گئی۔اس حادثے میں 2 مسافر ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ ڈرائیور کے چلتی بس میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث پیش آیا اور وہ اسٹیرنگ پر گر کر جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی رفتار کم تھی اس لیے جانی نقصان کم ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔