Published: 06-12-2022
راولپنڈی: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے جبکہ کراچی ٹیسٹ کے لیے بھی دستیابی کا امکان نہیں ہے۔حارث رﺅف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انجرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے ڈیبیو میچ میں صرف 13اوورز کروائے تھے۔ پہلی اننگز میں انہوں نے بیٹنگ بھی کی تھی۔ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر حارث رﺅف کو 2ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔