فیفا ورلڈکپ؛ رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کیخلاف میچ میں ڈراپ کیوں کیا گیا؟

Published: 08-12-2022

Cinque Terre

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں ڈراپ کردیا گیا تھا۔لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6 گول سے شکست دی تھی، اہم میچ پرتگال ٹیم کے مینیجر فریننڈو سینٹوز نے کپتان کرسیٹانو رونالڈو کو ڈراپ کردیا تھا، انہوں نے جنوبی کوریا کیخلاف اسٹار فٹبالر کے رویے پر تنقید بھی کی تھی۔پرتگال ٹیم کے مینیجر سینٹوز نے اعتراف کیا تھا کہ رونالڈو کے متبادل کھلاڑی کو بھیجنے کیلئے میدان سے آرہے تھے تو کورین پلیئر نے کہا کہ جلدی باہر جاؤ، تو وہ غصے میں آگئے، جسکا انہوں نے پریس کانفرنس میں اقرار بھی کیا تھا۔سینٹوز نے کہا کہ ہم رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے ہونے والی باتوں سے تنگ آچکے ہیں، جس کا منفی اثر ٹیم پر پڑرہا ہے، رونالڈو کو اہم میچ میں بیٹھانا مشکل فیصلہ تھا لیکن ٹیم پہلے ہے۔انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف “انتہائی مشکل” کھیل کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن ٹیم اچھی فارم میں ہے۔قبل ازیں پرتگال کی ٹیم کو ایونٹ میں جنوبی کوریا کیخلاف شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔