Published: 12-12-2022
لاہور: ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو پر 10وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے۔ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 7شکار کیے تھے، دوسری میں اب تک 3بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھاچکے ہیں،اس قبل عبدالرحمان نے اپنے ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں 4،4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔یاد رہے پہلے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے کا پاکستانی ریکارڈ محمد زاہد کا ہے،پیسر نے مجموعی طور پر میچ میں 11شکار کیے تھے۔