Published: 13-12-2022
غزہ: مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے چھت پر کھڑی 16 سالہ فلسطینی نوجوان لڑکی کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی لڑکی کی شہادت کا واقعہ جنین میں پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔جنین کے علاقے میں اسرائیلی فوجی کے اہلکار فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے پہنچے تھے۔ محاصرے کے دوران ایک لڑکی چھت سے یہ سارا منظر دیکھ رہی تھیں۔جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کو چلے جانے کا کہنا کے بجائے براہ راست سر پر گولی مار کر شہید کردیا۔رواں برس اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 215 ہوگئی جن میں 50 بچے اور 17 خواتین بھی شامل ہیں۔یہ فلسطین پر ناجائز قبضے سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔