ری ہیپ جاری ہے جلد ایکشن میں نظر آؤں گا، شاہین آفریدی

Published: 16-12-2022

Cinque Terre

  کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ری ہیپ پروگرام پر عمل پیرا ہوں اور جلد ایکشن میں نظر آؤں گا۔پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ پی سی ایل کا ایک نیا میلہ سجنے والا ہے، اس مرتبہ بھی بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے، کچھ فاسٹ بولرز مسنگ ہیں جنکا بھی انتخاب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا کپتان بن کر یہ نہیں سوچا کہ ہار جائیں تو پریشر ہوگا، میں نے ہمیشہ اپنا نیچرل گیم کھیلا اور ٹیم کو بھی ایسے ہی لے کر چلنے کی کوشش کی جس کا نتیجہ سب نے پی ایس ایل 7 میں دیکھا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ میری فٹنس میں بہتری آرہی ہے، ری ہیب پروگرام پر عمل کررہا ہوں اور جلد ایکشن میں دکھائی دوں گا۔