سویڈن؛چڑیا گھر سے فرار پر 4 چمپینزیز کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

Published: 19-12-2022

Cinque Terre

اسٹاک ہوم: سویڈن کے ایک چڑیا گھر میں 7 بندر پنجرے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے جن میں سے 3 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا اور 4 کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن میں فرووک چڑیا گھر کے پنجرے سے 7 بندر نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور عوام پر حملے کرنے لگے جس پر عملے نے چیمپینزیز پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 4 چمپینزیز ہلاک ہوگئے جن کے نام لنڈا، ٹورسٹن، سینٹینو اور مانڈا تھے جب کہ سیلما، ماریا-مگدالینا اور ٹجوبی کو پکڑ لیا گیا۔ ایک شدید زخمی ہے جسے طبی امداد دے رہی ہے۔عملے کے مطابق چمپنزیز غصے میں تھے اگر انہیں مارا نہیں جاتا تو وہ شہریوں کو نقصان پہنچاتے۔ دو چمپنزیز کو چڑیا گھر کے میدان میں ہی گولی ماری گئی، ایک پنجرے میں مردہ پایا گیا۔جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس عمل کو سفاکی قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ یہ سب ناقابل یقین ہے، ہم اس بات کی تہہ تک پہنچنے کے لیے بے چین ہیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ناکام ہوئے یا ہمیں مختلف طریقے سے کام کرنا چاہیے تھا۔