Published: 19-12-2022
کراچی: پاکستانی اسپنر نعمان علی نے کہا ہے کہ کراچی کی وکٹ پر پاکستان کے لیے کافی اچھا موقع ہے،ہم انگلینڈ کو دوسری اننگ میں 200 رنز سے زاٸد کا ہدف دے دیں تو بھی اچھا ہوگا، پچ آنے والے دنوں میں مزید سلو ہوگی۔کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بولرز کو استعمال کرنے کا پلان کپتان کا ہوتا ہے، میں اینگل بنانے کی کوشش کر رہا تھا، کپتان اور کوچ کی پلاننگ بہتر تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے میچ میں مجھے موقع ملا تو اپنی پرفارمنس دی، ہم اپنے پلان پر رہے جس سے کافی کامیابی ملی ہے۔