کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز بابراعظم احتجاجاً گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

Published: 19-12-2022

Cinque Terre

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بطور احتجاج خاصی دیر تک فیلڈ سے باہر رہے۔بابر اعظم کو دوپہر کے کھانے کیلیے باہر جاتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کھلاڑیوں کو روکنے پر غصہ تھا، اعلیٰ حکام کے سمجھانے پر وہ تقریبا ایک گھنٹے بعد میدان میں گئے۔بابر اعظم کی گراؤنڈ میں غیر موجودگی پر محمد رضوان نے قیادت سنبھالی جبکہ کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ نے بابر کے بارے میں یہ بتایا گیا کہ ناسازی طبع کی وجہ سے وہ نہیں آئے۔پی سی بی نے معاملے پر چپ سادھ لی۔ نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے جب ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن برنی سے رابطہ کیا تو انھوں نے کوئی جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔