Published: 20-12-2022
دوحا فٹبال ورلڈکپ کی ڈریم ٹیم میں لیونل میسی اور امباپے سمیت تین مراکش کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کر لیا گیا۔فرانس کے ایک معروف نیوز پیپر نے فیفا ورلڈ کپ کے بہترین پرفارمرز پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ کی چیمپیئن ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سمیت ٹیم کے تین کھلاڑی شامل ہیں۔رنر اَپ فرانس ٹیم کے اسٹرائیکر اور سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز پانے والے کیلان امباپے کا نام ہے، مراکش اور کروشیا کے تین تین کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایک انگلش فٹبالر بھی اس ٹیم میں منتخب ہوا ہے۔