برطانوی بادشاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کا ڈئزاین منظرعام پر آگیا

Published: 21-12-2022

Cinque Terre

 لندن: بینک آف انگلینڈ نے نئے بادشاہ چارلس سوئم کی تصویر والے نئے بینک نوٹ کا ڈئزاین جاری کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی سرکولیشن آئندہ برس 2024 کے وسط سے شروع کی جائے گی جس پر بادشاہ کی تصویر سرورق ہوگی جب کہ نئے بادشاہ کی تصویر والا سکہ رواں مہینے ہی جاری کردیا جائے گا۔بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ نئے بادشاہ کی تصویر والے 49 لاکھ سکے ڈاک خانوں کے ذریعے عوام میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔بینک آف انگلینڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے تصویر والے نوٹ بھی ملک بھر میں قابل قبول ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس سوئم کی تصویر 5، 10، 20 اور 50 پاؤنڈ کے پلاسٹک نوٹوں پر شائع کی جائے گی۔