Published: 21-12-2022
لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سیز 8 سے قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے کی تیاری شروع کردی ہے، ان کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحب زادی انشا شاہد کے ساتھ تین فروری کو طے ہوا ہے۔انشا کے والد بوم بوم شاہد آفریدی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں خاندانوں کے بڑوں نے شاہین اور انشا کے نکاح کے لیے 3 فروری کا دن مقرر کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نکاح کی تقریب کراچی میں ہوگی اور نکاح آفریدی قبائل کی روایات کے تحت سادگی سے ہوگا، باقاعدہ شادی کی تقریب اور رخصتی کچھ عرصے بعد ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد شاہین آفریدی لاہور پہنچ کر پاکستان سپرلیگ کی تیاریوں کے لیے لاہور قلندرز ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے، شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کی وجہ سے ان دنوں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں اور ان کا ری ہیب جاری ہے۔