Published: 27-12-2022
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان کی آج کی کارکردگی سے خوش ہوں، وکٹوں کے ابتدائی نقصان کے بعد شاندار واپسی ہوئی۔شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی ایک اور شاندار اننگز پر نمک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ سرفراز کی کارکردگی پر کہا کہ انہوں نے بھی اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا اور دباؤ کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔