شاہین شاہ نے شاہد آفریدی کو رول ماڈل قرار دیدیا

Published: 28-12-2022

Cinque Terre

 لاہور: پاکستانی پیسر شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا۔لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لاہور قلندرز کا فینز کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ پروگرام ہوا، جس میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے فینز کے سوالات کے جوابات دیئے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کی وکٹ انکی پسندیدہ وکٹوں میں سے ایک ہے، دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا یادگار لمحہ تھا۔ایک اور سوال کے جواب میں شاہین نے پی ایس ایل میں میتھیوویڈ سے پرانا حساب چکتا کرنے کا عندیہ دیا۔رول ماڈل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاہین آفریدی نے کہا کہ ان کے بھائی ریاض آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی ان کے رول ماڈل ہیں۔حارث رؤف نے اپنے شادی سے متعلق پوچھے سوال پر دلچسپ جواب دیا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے، جب رخصتی ہوگی تب بیگم کو ساتھ رکھوں گا۔تقریب میں دونوں اسٹار پلیئرز نے فینز کو لاہور قلندرز کی شرٹس اور آٹوگراف دیئے۔