Published: 28-12-2022
گوجرانوالہ: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے گوجرانوالہ کے لذیز کھانوں کا لطف اٹھایا۔سوشل میڈیا پر باکسر عامر خان کی گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔عامرخان نے اپنا آرڈرخود اپنے سامنے بیٹھ کر تیار کروایا اور چائینیز اور دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔اس موقع پر عامر خان نے گوجرانوالہ کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مشہورکھانوں کے بارے میں جو سنا تھا وہ صحیح تھا۔ گوجرانوالہ کے کھانے بہت مزے دار ہیں۔ عامرخان نے مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔