پشاور زلمی کا پشاور میں انٹرنیشنل میچز کروانے کا مطالبہ

Published: 29-12-2022

Cinque Terre

 پشاور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پشاور میں بین الاقوامی میچوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے پشاور میں حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے مطالبہ ہے کہ پشاور کا دورہ کریں۔محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی اور چیرمین جاوید آفریدی ایک بار پھر پشاور میں کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں، پی ایس ایل میچز پشاور میں کرائے جائیں اور پشاور زلمی کے پی ایس ایل آٹھ کیلئے پریکٹس میچز بھی حیات آباد اسٹیڈیم میں کرائے جاسکتے ہیں۔ڈائریکٹر پشاور زلمی نے کہا کہ آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی میچز بھی پشاور ہونے چاہیں، پاکستان کرکٹ کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ اب خیبر پختونخواہ سے آرہا ہے۔محمد اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم اور حیات آباد اسٹیڈیم میں خیبر پختونخواہ سے مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔