بھارت کا بنا کھانسی کا شربت زہر بن گیا، ازبکستان میں 18 بچے جاں بحق

Published: 30-12-2022

Cinque Terre

تاشقند: وسط ایشیائی ریاست ازبکستان میں بھارت میں تیارکردہ کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے جاں بحق ہوگئے۔ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں نے بھارت کی دوائیں تیارکرنے والی کمپنی کی کھانسی کی دوا پی تھی۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں کھانسی کے شربت میں مضر صحت کیمیکل کی زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کو دو سے سات روز تک دوا پلائی گئی تھی۔ بچوں کے والدین نے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں افریقی ملک گیمبیا میں بھی بھارت کا کھانسی کا شربت پینے سے 70 سے زائد بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔