کین ولیمسن کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے اعزازی بورڈ میں درج

Published: 30-12-2022

Cinque Terre

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سینچری بنانے والے کین ولیمسن نے نیشنل اسٹیڈیم کے اعزازی بورڈ پر اپنا نام درج کرلیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے کھیلے جارہے پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ میں کین ولیمسن نے سرفراز کے ہاتھوں کیچ ڈراپ ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔کیوی کپتان نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جب کہ اش سودھی 65 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔