Published: 31-12-2022
انقرہ: ترکیہ میں ریسٹورنٹ کے اندر خوفناک دھماکے کے نتیجے میں سات افراد کی زندگی کا چراغ بجھ گیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکا ترکیہ کے مغربی صوبے ایدین کے ضلع نازیلی میں واقع ریسٹورنٹ میں ہوا، جس سے متعلق شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہو تاہم ابھی تک حتمی تعین نہ ہوسکا۔صوبے کے گورنر کا مؤقف ہے کہ دھماکا 3 بج کر 35 منٹ پر اس وقت ہوا جب ریسٹورنٹ ملازمین گیس سلینڈر تبدیل کررہے تھے۔دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔