امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے استعفیٰ دیدیا

Published: 16-03-2023

Cinque Terre

 واشنگٹن: روزانہ کی بنیاد پر نیوز بریفنگ میں دنیا کو امریکا کی خارجہ پالیسیوں کی وضاحت کرنے والے نیڈ پرائس اگلے ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیڈ پرائس اب محکمہ خارجہ میں ہی ایک نئی ذمہ داری نبھائیں گے۔ وہ براہ راست امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ماتحت کام کریں گے۔مستعفی ترجمان نیڈ پرائس نے سابق صدر اوباما کے دور میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کونسل میں بھی ترجمان کے طور پر خدمات انجام دیں تھیں۔خیال رہے کہ نیڈ پرائس نے روزانہ آن کیمرہ پریس بریفنگ بحال کی تھی جس پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناراض ہوگئے تھے اور آن کیمرہ پریس بریفنگ روک دی تھی جسے امریکی کی نئی حکومت نے بحال کردیا۔نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ میں مستعفی ہوگیا ہوں تاہم 17 مارچ تک ’’ٹیلی فونک‘‘ بریفنگ دیتا رہوں گا البتہ آج یہ میری آخری ’’آن کیمرہ‘‘ بریفنگ ہوگی جب کہ میری پہلی بریفنگ 2 فروری 2021 کو ہوئی تھی۔