پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟

Published: 02-04-2023

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں شیڈول تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے ٹکٹس اتوار 2 اپریل کو صبح 11 بجے سے فروخت ہونا شروع ہوں گے جبکہ آن لائن ٹکٹس pcb.bookme.pk پر دستیاب ہوں گے۔دونوں ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔پی سی بی کی جانب سے جنرل انکلوژر کیلئے ٹکٹس کی قیمت 250، فرسٹ کلاس کی 500 روپے جبکہ پریمیم کیٹیگری کیلئے 1000 روپے قیمت رکھی گئی ہے۔ اسی طرح وی آئی پی انکلوژرز 2000 اور وی وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس 3000 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل قومی شناختی کارڈ جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو بے فارم لانا ہوگا۔