پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

Published: 04-04-2023

Cinque Terre

آکلینڈ: پاکستان کیخلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ٹام لیتھم کیوی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کریں گے جس میں دو ممکنہ ڈیبیو کھلاڑی شامل ہیں، 15 رکنی اسکواڈ میں حالیہ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے چاڈ بوز، راچن رویندرا اور ہنری شپلی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔کیوی اسکواڈ کے 9 کھلاڑی پاکستان میں حالیہ ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جس کے میچز اس سال کے شروع میں کراچی میں کھیلے گئے تھے، ثقلین مشتاق اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کیوی ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔بلیک کیپس کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد اتوار 9 اپریل کو نیوزی لینڈ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا۔پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ بدھ 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا۔