Published: 16-04-2023
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹی10 گلوبل اسپورٹس کے تعاون سے ملک کے فرنچائزرز پر مبنی ٹی10 ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا جسکو زیم افرو ٹی10 کا نام دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن اگست میں ہوگا اور اس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ فرنچائزز، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ، مقابلے اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔نئے کو جس کا افتتاحی ایڈیشن ۔ نیلامی کی تاریخیں، ابوظبی ٹی10 اور سری لنکا ٹی10 کا انعقاد کرنے والی کمپنی ٹی10 گلوبل اسپورٹس اس مقابلے کا اہتمام کرروا رہی ہے۔پریس کانفرنس میں زیم افرو ٹی10 کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تاوینگوا مکوہلانی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ لیگ شائقین اعلیٰ معیار کی تفریح مہیا کرے گی۔ٹی10 گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ وہ زمبابوے میں ٹی 10 کرکٹ کا جادو چڑھانے پر پرجوش ہیں، دلچسپ فارمیٹ کھیل کشش اور ترقی کو آگے بڑھائے گا اور نجی سرمایہ کاری کے لئے بھی ایک بڑا موقع فراہم کرے گا۔قبل ازیں گزشتہ روز سعودی حکام نے آئی پی ایل سے بڑی دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کرانے کا اعلان کیا تھا، جس کیلئے حکام نے انڈین پریمئیر لیگ منتظمین سے رابطہ کیا ہے جس کیلئے خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔