’’چاچا‘‘ افتخار احمد نے بالآخر ساتھی کرکٹرز میں عیدی تقسیم کردی

Published: 26-04-2023

Cinque Terre

کراچی: ” چاچا ” کی عرفیت پانے والے افتخار احمد نے ساتھی پلیئرز میں عیدی تقسیم کردی۔قومی کرکٹ ٹیم میں ” چاچا ” کی عرفیت پانے والے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے بالآخر ساتھی پلیئرز میں عیدی بانٹ دی۔یاد رہے کہ چند روز قبل قومی کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان سے ان سے عیدی کا مطالبہ کیا تھا، افتخار احمد نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ڈریسنگ روم میں عیدی کے لفافے تقسیم کیے۔اس موقع پر قومی کرکٹرز کافی خوش نظر آئے اور کھلاڑیوں نے افتخار احمد سے ہنسی مذاق بھی کیا۔