سوڈان خانہ جنگی میں 460 ہلاک، دو امریکی بھی شامل

Published: 27-04-2023

Cinque Terre

  واشنگٹن: امریکہ نے سوڈان میں متحارب فریقوں کے درمیان خانہ جنگی کے میں دوسرے امریکی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جون کربی نے پریس کانفرنس میں سوڈان میں دوسرے امریکی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل کربی نے گزشتہ جمعہ کو پہلے امریکی کی موت کا اعلان کیا تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کی خانہ جنگی میں ایک امریکی افسوسناک واقعے میں مارا گیا۔ کربی نے متوفی کی شناخت نہیں کی تاہم اس کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔کربی نے کہا کہ امریکا نے سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے پیراملیشیا گروپ کی قیادت کو واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں، غیر جنگجوؤں، سماجی کارکنوں اور غیر ملکیوں کی حفاظت کریں۔کربی نے مزید کہا کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کو برقرار رکھیں اور اس کی مدت میں مزید توسیع کریں۔واضح رہے کہ 15 اپریل سے جاری فوج اور آر ایس ایف فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 460 افراد ہلاک اور 4000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔