Published: 01-05-2023
اسلام آباد: قطر نے بھارتی جاسوسوں کے زیر استعمال داہرہ گلوبل نامی کمپنی بند کر دی ہے۔بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنا پر قطری حکام نے داہرہ گلوبل نامی کمپنی میں کام کرنے والے بھارتی جاسوسوں کو پکڑا جن کا تعلق بھارتی نیوی سے ہے۔بھارتی جاسوسوں کو قطر میں اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں کیونکہ ممکنہ طور پر جاسوسی کے جرم میں انکو سزائے موت ملنے والی ہے۔بھارتی حکام نے اب تک انکے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جس سے یہ بھی واضح ہے کہ بھارت اپنے نیوی کے افسروں اور جوانوں کو بچا نہیں سکتا۔