ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی رات گئے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او صاحبان سے بذریعہ ویڈیو لنک کرائم میٹنگ

Published: 05-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی رات گئے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او صاحبان سے بذریعہ ویڈیو لنک کرائم میٹنگ، سنگین  مقدمات کی پراگریس چیک کی، مطلوب ملزمان و اشتہاریوں کو گرفتار کرنے، مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر نے اور زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پریکسو کرنے کے احکامات جاری کئے.تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں بچے کے ساتھ بدفعلی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے اور بعد ازاں صلح کرنے والے مدعی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے. ڈی پی او نے تھانہ جات میں مقدمات کے اندراج کے سلسلہ میں جاری کردہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد کے حوالے سے 15 کالز کا تقابلی جائزہ لیا اور افسران کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات سے متعلق بریف کیا۔