لالہ موسیٰ: جعلی پیر نے اہلیا نہ کو بیہوش کر کے لوٹ لیا گھر میں جادو کے خاتمے کیلئے تعویز ملے پانی کے بہانے نشہ آور مشروب پلا دیا

Published: 05-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلمان علی بٹ)لالہ موسیٰ: جعلی پیر نے اہلیا نہ کو بیہوش کر کے لوٹ لیا گھر میں جادو کے خاتمے کیلئے تعویز ملے پانی کے بہانے نشہ آور مشروب پلا دیا لالہ موسیٰ محلہ سردار پورہ میں اکبر نامی جعلی پیر نے دم کرنے کے بہانے پوری فیملی کو بیہوش کر کے لوٹ لیا۔ محلہ سردار پورہ میں اکبر نامی جعلی پیر دم کرنے کے بہانے امانت کے گھر گیا، امانت کو کہا کہ آپ کے گھر پر بہت زیادہ جادو ہے، میں دم کروں گا اور میرے پاس بوتل میں ملا ہوا تعویز ہے یہ سب گھر والوں کو پلا ؤ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ امانت نے بوتل میں ملا ہوا پانی پوری فیملی کو پلایا اور خود بھی پی لیا جس سے تمام افراد اسی وقت بے ہوش ہو گئے۔ نوسرباز نے گھر کی تلاشی لی، 2 موبائل 1 سائیکل، 45 ہزار روپے لے کر رفو چکر ہو گیا۔ 3، 4 گھنٹے بعد محلے کا کوئی فرد گھر میں داخل ہوا تو دیکھا کہ گھر میں سب لوگ بے ہوش پڑے ہیں ان کو فوری طور پر ٹراما سنٹر لے جایا گیا وہاں پر ان کے معدے واش کئے گئے گھر والوں کو نشہ آور اور زہریلی چیز دے کر بے ہوش کیا گیا تھا، پولیس نے جعلی پیر اکبر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔