چوتھا ون ڈے، بابر اعظم فیلڈنگ کے دوران زخمی

Published: 06-05-2023

Cinque Terre

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کی انگلی پر چوٹ لگی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔بابراعظم کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دیے۔ڈاکٹر کے معائنے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد بابر اعظم دوبارہ فیلڈنگ کے لیے اسٹیڈیم میں واپس آئے اور ٹیم کی قیادت سنبھالی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے چوتھے ون ڈے میں بابر اعظم نے تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ انہوں نے 18 سنچریوں کا ریکارڈ بھی بنایا۔