لیڈی منشیات فروش سمیت 9ملزمان گرفتار، 8کلو820گرام چرس اور50بوتل شراب برآمد

Published: 06-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کاروائیاں، لیڈی منشیات فروش سمیت 09ملزمان گرفتار، 08کلو820گرام چرس اور50بوتل شراب برآمد، وارث خان پولیس نے ملزمہ شمیم اختر سے01کلو370گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم نواز سے01کلو100گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے ملزم عمیر سے01کلو680گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم حارث سے01کلو350 گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم ملک شاہد سے01کلو420گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم محمد علی سے01کلو100گرام چرس،کینٹ پولیس نے ملزم اسحاق سے 50بوتل شراب برآمدکی،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،  منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤ ن میں تیزی لائی جائے گی۔